- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ بھی IMF کے سابق عہدیدار کو تفویض
کراچی: اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر کے عہدے پر بھی آئی ایم ایف کے سابق عہدے دار کی تقرری کردی گئی۔
فنانس ڈویژن نے مرتضی سید کی بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مرتضی سید تقرری سے قبل آئی ایم ایف میں پالیسی ، اسٹریٹجی اینڈ ریویو ڈویژن کے ڈپٹی چیف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انھں نے 2004 میں فنڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس سے قبل مالی امور اور ایشیا اور بحر الکاہل کے محکموں میں کام کر چکے ہیں۔
اس سے قبل وہ چین میں آئی ایم ایف کے نائب رہائشی نمائندے تھے۔ وہ آئی ایم ایف پروگراموں اور کولمبیا ، قبرص ، یورو ایریا ، کوریا اور جاپان سمیت مختلف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور جدید معیشتوں کی نگرانی میں بھی شامل رہے۔
ان کے تجزیاتی کام میں معاشی و اقتصادی روابط ، مالی اور مالیاتی پالیسی ، مالی بحران ، سرمایہ کاری ، آبادیاتی آبادی اور عدم مساوات شامل ہیں۔ آئی ایم ایف میں شمولیت سے قبل مرتصی سید نے لندن میں انسٹی ٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعات اور اسلام آباد کے ہیومن ڈیولپمنٹ سینٹر میں کام کیا۔ انھوں نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔