تاجروں کیلیے ٹرن اوور بنیادوں پر فکس ٹیکس اسکیم کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  منگل 21 جنوری 2020
دکانداروں(ریٹیلرز)کے لئے بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سالانہ حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کردی گئی۔ فوٹو: فائل

دکانداروں(ریٹیلرز)کے لئے بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سالانہ حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کردی گئی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹرن اوور کی بنیاد پر تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم ،ودہولڈنگ ایجنٹ بنانے کی ٹرن اوور کی حد پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دکانداروں(ریٹیلرز)کے لئے بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سالانہ حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کردی گئی۔ وزیراعظم نے یہ اعلان پیرکے روزوزیراعظم ہاؤس میں ملک بھر سے آنے والے تاجر تنظیموں  کے ایک سو کے لگ بھگ نمائندوں سے خطاب کے دوران کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔