عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ویب ڈیسک  منگل 21 جنوری 2020
 یہ ساڑی نہیں بلکہ جسم کی نمائش ہے، سوشل میڈیا صارف کی عروہ پر تنقید۔ فوٹو: فائل

یہ ساڑی نہیں بلکہ جسم کی نمائش ہے، سوشل میڈیا صارف کی عروہ پر تنقید۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکارہ عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتوں لے لیا ہے۔

ڈرامہ و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین اداکاری کی دنیا میں اپنا خاص مقام تو نہ بنا سکیں لیکن ماڈلنگ میں اُن کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ اکثر نامور فیشن ڈیزائنر کے سوٹ زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی نظر آتی ہیں تاہم حال ہی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

عروہ حسین نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر ہیں جس میں وہ سفید رنگ کی ساڑھی زین تن کئے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ اُن کی ان تصاویر پر کچھ صارفین نے تعریفیں کی تو کچھ نے اُن پر برہمی کا اظہار کیا۔

زارہ سعید نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عروہ شادی کے بعد ہی کچھ زیادہ عجیب ہو گئی ہے۔

آریان علی کا فوٹو شوٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے نام کا املا تبدیل کردیا ۔ اس بات پر انہیں 10 میں سے 10 نمبر ملنے چاہئے۔

بیا نے معاشرتی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ فلاں جگہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی استحصال ہوا ہے۔

طلحہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساڑھی نہیں بلکہ جسم کی نمائش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔