- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کردی
کراچی: اداکارہ سعدیہ امام نے شوبز سے کنارہ کشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی اعلان نہیں کیا میرے شوہر چاہتے ہیں میں شوبز میں کام کروں۔
ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے کبھی اعلان نہیں کیا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیوں کہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کیے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔
سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ میرا نیا ڈرامہ آنے والا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم شوٹنگ کی وجہ سے میرے شوہر اپنے کام سے وقفہ لے کر بیٹی کے لیے پاکستان آئے ہیں تاکہ میری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے اور والدین کے بعد شوہر ہی میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد میں نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا تھا تاکہ اپنی فیملی کو پورا وقت دے سکوں لیکن فی الحال میرا شوبز سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعدیہ امام سے منسوب خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔