ٹنڈولکر کو بڑا بیٹسمین ہی نہیں مانتا تو اس کے بارے میں کیا اظہار رائے کروں، میانداد

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 نومبر 2013
بھارتی ہمیں ٹھڈے مارتے اور ہم ان کے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگے رہتے ہیں، جاوید میانداد فوٹو: اے پی پی/فائل

بھارتی ہمیں ٹھڈے مارتے اور ہم ان کے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگے رہتے ہیں، جاوید میانداد فوٹو: اے پی پی/فائل

کراچی: مخصوص معاملات کی وجہ سے ان دنوں گوشہ نشینی اختیار کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارتی ہمیں ٹھڈے مارتے اور ہم ان کے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگے رہتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا 200 واں اورآخری میچ کھیلنے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکار کرتے ہوئے عظیم کرکٹر نے کہا کہ میں ٹنڈولکرکو بڑا بیٹسمین ہی نہیں مانتا تو اس کے بارے میں کیا اظہار کروں، وہ دنیا کے لیے بڑا کھلاڑی ہوگا، میرے نزدیک نہیں ہے، انھوں نے کہا بھارتیوں کا پاکستان اور پاکستانیوں کیساتھ رویہ ہمیشہ غیرمناسب اور تضحیک آمیز رہا ہے، میں پاکستانی ہوں چنانچہ کسی بھارتی کے بارے میں نہ پوچھا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔