ادارہ جاتی اصلاحات: حکومت کا 98 ادارے ضم اور ختم کرنیکا فیصلہ

ارشاد انصاری  بدھ 22 جنوری 2020
 ناقص کارکردگی پر افسران کو ریٹائر کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عشرت کا چیمبرصدور کانفرنس سے خطاب

 ناقص کارکردگی پر افسران کو ریٹائر کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عشرت کا چیمبرصدور کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت ملک میں وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ گورننس ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت ملک میں وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی، باقی 98 اداروں میں سے کچھ کو ختم، کچھ کو ضم اور بعض صوبوں کو منتقل کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت وزیراعظم ، وفاقی وزرا کے ساتھ کلیدی کارکردگی اہداف پر مبنی معاہدہ کرے گااوروزرا کی کارکردگی ان اہداف کی بنیاد پر جانچی جائیگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔