پاکستان اسٹیٹ آئل اور اوبر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط

اسٹاف رپورٹر  بدھ 22 جنوری 2020
ملک بھرکے اوبر پارٹنرڈرائیورز اپنے فیول اخراجات پرنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹ اور انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

ملک بھرکے اوبر پارٹنرڈرائیورز اپنے فیول اخراجات پرنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹ اور انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل اور رائیڈ سروس اوبر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل اور رائیڈ سروس اوبر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت پی ایس او، اوبر ڈرائیورز کو اپنے جدید ڈیجی کیش فیول کارڈز فراہم کرے گاجو فیولنک موبائل ایپ کے ذریعے استعمال کے بعد خصوصی آفر اور انعامات حاصل کرسکیں گے۔

 

ڈیجی کیش کے ذریعہ فیولنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جائے گا جس کے ذریعے ملک بھر کے اوبر پارٹنر ڈرائیورز اپنے فیول اخراجات پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹ اور انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔