ماورا حسین کا 8 سالہ عوز نور کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
نااہل نظام کا خمیازہ پھول جیسی ایک اور بچی کو بھگتنا پڑا، ماورا حسین۔ فوٹو: فائل

نااہل نظام کا خمیازہ پھول جیسی ایک اور بچی کو بھگتنا پڑا، ماورا حسین۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ماورا حسین جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ عوز نور کے قاتلوں کو سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

نوشہرہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ عوز نور کی حمایت میں ماورا حسین نے اپنی ٹوئٹ میں افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پریشانی کے عالم میں ہوں حتیٰ کہ مجھ سے سانس لینا بھی دشوار لگ رہا ہے۔

https://twitter.com/MawraHocane/status/1219891410310254592

انہوں نے معصوم عوز نور کے قتل پر موجودہ نظام پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اس بار بھی ہوس کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو بغیر کسی بحث و مباحثے، بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی ٹرائل کے بھانسی دے پائیں گے ؟۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوشہرہ؛ کمسن بچی عوض نور کے قاتل پڑوسی نکلے، جرم کا اعتراف

ماورا کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ اس نااہل نظام کا خمیازہ ننھی کلی جیسی بچی کو بھگتنا پڑا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوز نور کی فیملی کے لئے دعا بھی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:زیادتی وقتل کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ 

واضح رہے کہ تین روز قبل نوشہرہ کی رہائشی ایک کمسن 8 سالہ عوض نور دوپہر تین بجے مدرسے کے لیے گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئ تھی جسے ملزموں نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔