رواں سال سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

ویب ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
جولائی سے دسمبر کے دوران 37 لاکھ 71ہزار485 میٹرک ٹن سیمینٹ برآمد کیا گیا فوٹو: فائل

جولائی سے دسمبر کے دوران 37 لاکھ 71ہزار485 میٹرک ٹن سیمینٹ برآمد کیا گیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ملک سے سیمینٹ کی برآمدات میں 7.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2019ءتک سیمینٹ کی برآمدات سے ملک کو 14 کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سیمینٹ کی برآمدات سے ملک کو 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

دوسری جانب مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 2.59 فیصد اضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال میں 37 لاکھ 71ہزار485 میٹرک ٹن سیمینٹ برآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 36 لاکھ 71 ہزار 485 میٹرک ٹن سیمینٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ دسمبر کے مہینہ میں سیمینٹ کی برآمدات سے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔