وزیراعظم نے گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
تحقیقاتی کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرکے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

تحقیقاتی کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرکے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: گندم بحران پر وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔

گندم کے بحران پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرے گی اور بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ملک میں گندم کے موجودہ ذخیرے اور مستقبل کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جب کہ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا جائزہ بھی لے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔