’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں گوہر رشید کی انٹری

ویب ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
میرا کردار ایسا ہی ہے جیسے فلم منا بھائی میں سرکٹ کا کردار ہوتا ہے، گوہر رشید۔ فوٹو: فائل

میرا کردار ایسا ہی ہے جیسے فلم منا بھائی میں سرکٹ کا کردار ہوتا ہے، گوہر رشید۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کی لکھی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکار گوہر رشید نے انٹری کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

میں ہوں شاہد آفریدی، جوانی پھر نہیں آنی ، یلغار اور رنگ ریزہ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گوہر رشید اب فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔ اپنے کردار کے حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ میں اپنے اس کردار سے متعلق زیادہ تفصیلات عام تو نہیں کروں گا لیکن اتنا بتا دیتا ہوں کہ ایسا کام کر رہا ہوں جو اس سے قبل مجھے کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔

گوہر رشید نے یہ بھی کہا کہ میں پہلی بار کامیڈی میں پنجہ آزمائی کرنے جا رہا ہوں کیوں کہ اس فلم میں میرا کردار ہمایوں سعید کے جگری دوست کا ہے۔ جوکہ نا صرف اُن کے حکم کا تابعدار ہوتا ہے بلکہ ہمایوں کے کہنے پر کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ مختصراً کہوں تو میرا کردار ایسا ہی ہے جیسے فلم منا بھائی میں سرکٹ کا کردار ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مہوش اورہمایوں’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں بھی ایک ساتھ

واضح رہے کہ  ’میرے پاس تم ہو‘ کی پوری ٹیم ہی فلم ’ لندن نہیں جاؤں گی‘  میں شامل ہے۔ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو خلیل ارحمان قمر نے لکھا کہ جس میں ہمایوں سعید مرکزی کردار کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں جب کہ اُن کے ہمراہ مہوش حیات اور قبریٰ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔