گندم بحران پر کمیٹی قائم، ایف آئی اے تحقیقات کرے گا

ویب ڈیسک / بلال غوری  جمعرات 23 جنوری 2020
ایف آئی اے حکام آئندہ سے آٹے کے بحران پر قابو پانے کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے، ذرائع

ایف آئی اے حکام آئندہ سے آٹے کے بحران پر قابو پانے کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے، ذرائع

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے آٹے بحران کی رپورٹ ایف آئی اے کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹے کا بحران پیدا کرنے والے اور وجوہات کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں، اس تناظر میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے آٹے بحران کی رپورٹ ایف آئی اے کو دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ مرتب کریں گے اور ایف آئی اے حکام آئندہ سے آٹے کے بحران پر قابو پانے کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے جب کہ ایف آئی اے مستقبل میں دوبارہ آٹے کی مصنوعی قلت جیسے حالات پیدا نہ ہو کا بھی لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔