قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں مصباح الحق کو آرام دینے کی تجویز

ویب ڈیسک  بدھ 13 نومبر 2013
مصباح الحق کی دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت سے متعلق کل حتمی فیصلھ کیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصباح الحق کی دورہ جنوبی افریقہ میں شرکت سے متعلق کل حتمی فیصلھ کیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے آرام کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں مصباح الحق کو آرام کا مشورہ دینے کی تجویز دی گئی جب کہ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو مسلسل تنقید  کے باعث جنوبی افریقا نہ جانے کا مشوردیا گیا ہے، مصباح الحق کے دورہ جنوبی افریقا نہ جانے کی صورت میں  ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کو ہی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہےتاہم  اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ  کل  پی سی بی کے اجلاس میں کیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی اسی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز میں شرمناک  شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔