- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
پروٹیز نے شاہینوں کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا
دبئی: جنوبی افریقا نے بائولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا نے والےمیچ میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے تقصان پر98 رنز بنائے۔ 99 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پندرویں اوور میں پورا کر لیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 48، فاف ڈوپلیسی نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 13 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سہیل تنویر نے حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک روزہ میچوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مایوس کن بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سوائے عمر اکمل کے پوری ٹیم جنوبی جنوبی افریقی باولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ عمر اکمل نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں طویل عرصے کے بعد واپس آنے والے عبدالرزاق اور شعیب ملک بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 10 اور 12 رنز بنائے، شاہد آفریدی بھی صرف 10 رنز اسکور کر سکے۔ پاکستان کی وکٹین گرنے کا سلسلہ میچ کے افتتاحی اوور سے شروع ہوا جب احمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے پانچویں گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹین گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 3 جبکہ لونویبو ٹوٹوبے سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 رنز کےعوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستانی نژاد عمران طاہر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ریان میکلیرن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں رواں برس یہ پہلی شکست ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔