لاہور عجائب گھر کے داخلہ فیس میں 150 فیصد تک اضافہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 23 جنوری 2020
داخلی ٹکٹوں کی قیمتوں میں 9 سال بعد اضافہ کیا گیا، ترجمان لاہورمیوزیم فوٹو: فائل

داخلی ٹکٹوں کی قیمتوں میں 9 سال بعد اضافہ کیا گیا، ترجمان لاہورمیوزیم فوٹو: فائل

 لاہور: عجائب گھر انتظامیہ نے میوزیم کی داخلی ٹکٹ کی نئی قیمتوں کا اجرا کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور عجائب گھر کی منظوری کے بعد عجائب گھر انتظامیہ نے میوزیم کی داخلی ٹکٹ کی نئی قیمتوں کا اجرا کردیا، عام شہریوں کے لیے داخلہ ٹکٹ 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے جبکہ غیرملکی سیاحوں کے لیے داخلہ ٹکٹ 400 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی ہے

لاہورمیوزیم کے ترجمان کے مطابق داخلی ٹکٹوں کی قیمتوں میں 9 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ 23 جنوری 2020 سے لاگو کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عوام الناس کے لئے ٹکٹ 20 روپے سےبڑھا کر 50 روپے کر دی گئی ہے جب کہ طلبا کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح غیرملکی افراد کی داخلہ ٹکٹ چار سو روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔