صوبائی حکومت مضبوط ہے اسے کوئی خطرہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جنوری 2020
 ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال۔ فوٹو: فائل

ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت مضبوط ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت مضبوط ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کررہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو ہمارے سینئر ساتھی ہیں، جب ہماری حکومت بنی، اس کے 2 ماہ بعد عدم اعتماد کا شوشا چھوڑ اگیا تاہم عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے وہ لا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔