ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جنوری 2020
ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد یہ بل اب قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے (فوٹو : فائل /اے ایف پی)

ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد یہ بل اب قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے (فوٹو : فائل /اے ایف پی)

 لندن: ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

یہ پڑھیں :برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم بورس جانسن  کا ’بریگزٹ پلان‘ منظور

دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ بل منظور، یورپی یونین سے اخراج کی راہ ہموار 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔