دوران پرواز ایئرہوسٹس کے سر پر موبائل فون پھینک کر مارنے والا گرفتار

طالب فریدی  جمعرات 23 جنوری 2020
مسافر نے پہلے کھانا مانگا پھر ایئرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی منع کرنے پر فون مار کر اس کا سر پھاڑ دیا (فوٹو : فائلل)

مسافر نے پہلے کھانا مانگا پھر ایئرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی منع کرنے پر فون مار کر اس کا سر پھاڑ دیا (فوٹو : فائلل)

 لاہور: ایئر بلو کی پرواز میں ویڈیو بنانے سے روکنے پر مسافر نے اسمارٹ فون ایئر ہوسٹس کو دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا، جہاز لینڈ ہوتے ہی اے ایس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس کے مطابق پی آئی اے کی لندن پرواز پر مسافر کی طرف سے کیبن کریو کو گالیاں دینے اور مار پیٹ کے بعد ائیر بلیو کی پرواز میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔

ائیر بلیو کی دبئی سے اسلام اباد آنے والی پرواز پر مسافر محمد ساگر نے ائیر ہوسٹس منزہ وحید سے پہلے کھانے کے لیے کچھ مانگا اور ساتھ ہی موبائل فون سے ائیرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ائیرہوسٹس کے منع کرنے پر مسافر نے غصے میں آکر وہی موبائل فون ائیر ہوسٹس کے سر پر دے مارا اور تلخ کلامی شروع کردی۔ دیگر مسافروں اور جہاز کے دوسرے عملے نے جب مسافر کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ مسافر عملے سے لڑ پڑا اور گالم گلوچ شروع کردی۔

air blue passenger arresst phone airhostess 2

بات مغلظات سے بڑھ کر عملے سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر دیگر مسافر پریشان ہوگئے اور عملے نے کپتان کو شکات کردی۔ کپتان نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے اے ایس ایف کو طلب کرلیا اور طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ذہنی مریض بتایا جاتا ہے، اس کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والی ائیر ہوسٹس کو بھی طبی امداد دی گئی جس کے سر ہر پٹی باندھ کر گھر بجھوا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔