زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14کروڑ 74لاکھ ڈالر کا اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 24 جنوری 2020
مجموعی ذخائر کی مالیت 18ارب 27کروڑ 10لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مجموعی ذخائر کی مالیت 18ارب 27کروڑ 10لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:  زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 14کروڑ 74لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 17جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18ارب 27کروڑ10لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا سرکاری ذخائر 11ارب 73کروڑ 15لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 53کروڑ 95لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔