رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری کا چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی پر ہراساں کرنے کا الزام

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2020
چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ کا عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس۔ فوٹو : فائل

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ کا عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس۔ فوٹو : فائل

 لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمر تنویر نے مجھے ہراساں کیا، میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی لہذا ہراساں کرنے پر ایف آئی آر کے لئے ماڈل ٹاؤن تھانہ میں آج درخواست دوں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ نے عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے میرے کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگائے لہذا کرپشن کے الزامات کے ثبوت فراہم کئے جائیں یا معافی مانگی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔