ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا حسن سلوک سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2020
اپنے پسندیدہ ٹینس اسٹار سے اتنے قریب سے ملنے پر بے حد خوش ہوں، انیتا۔ فوٹو : فائل

اپنے پسندیدہ ٹینس اسٹار سے اتنے قریب سے ملنے پر بے حد خوش ہوں، انیتا۔ فوٹو : فائل

 میلبورن: رافیل نٖڈال نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ شفقت بھرے سلوک سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے نامور کھلاڑی رافیل نڈال کے ٹینس کورٹ میں کھڑی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ شفقت بھرے سلوک نے نہ صرف ان کے مداحوں کا دل جیت لیا بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کو کافی سراہا جارہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے دوران رافیل نڈال نے ریکٹ سے گیند ہٹ کی جو سائڈ میں کھڑی بال پکڑنے والی 13 سالہ بچی انیتا کو جالگی جس پر رافیل میچ چھوڑ کر فوراً بچی کے پاس پہنچ گئے اور اس کو پیار کیا۔

رافیل نڈال نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ جیسے ہی انیتا کو بال لگی میں ڈر گیا تھا، وہ لمحہ بہت برا تھا تاہم انیتا بہت بہادر لڑکی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ میچ کے بعد رافیل نڈال نے انیتا اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی، رافیل نڈال نے انیتا کو سائن کی ہوئی کیپ دی اور سیلفی لیکر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ انیتا بلکل ٹھیک ہے، جب کہ انیتا کے بھائی اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

13 سالہ انیتا کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ ٹینس اسٹار سے اتنے قریب سے ملنے پر بے حد خوش ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا اور نہ ہی میں نے کبھی ایسا سوچا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔