- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
اسپیکر قدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جب کہ قدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال کو استحقاق کمیٹی میں طلب بھی کرلیا ہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، ذرائع کے مطابق اسپیکر قدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال، صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور سینیٹر سرفراز بگٹی کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرلیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہیہ جام ہے، جام کمال میرے لیے محترم ہیں لیکن کام نہیں ہورہا ہے، جب چاہوں 10 کے بجائے 15 اراکین کو لے آؤں گا، پارٹی کے اندر تبدیلی لے آئیں گے لیکن پارٹی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ذریعے کردار کشی سے اسپیکر کا استحقاق مجروح ہوا ہے، اگر کسی کو تحفظات ہیں تو پارٹی کی کور کمیٹی میں زیر بحث لایا جائے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں اس سے بدتر حکومت پہلے کبھی نہیں آئی، وزیراعلیٰ نے میرے خلاف غیرمہذب اور غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے، میرظہوربلیدی نے بیان دیاکہ میں بلوچستان کی سیاست میں غیر اہم ہوگیا ہوں، وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ اور سرفراز بگٹی کے بیانات سے میرا استحقاق مجروح ہوا لہذا میرے متعلق معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔