امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2020
طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی جس میں مسافر بھی جل گئے ، فوٹو : کورونا فائر بریگیڈ

طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی جس میں مسافر بھی جل گئے ، فوٹو : کورونا فائر بریگیڈ

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے کورونا میونسپل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل میدانی علاقے پر ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ملبے سے 4 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران کورونا ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پرواز کے لیے بند رکھا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی رپورٹ میں حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور ایسے حادثات کے سدباب کے لیے تجاویز بھی پیش کرنے کی مجاز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔