عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 جنوری 2020
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی  قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ۔ فوٹو:فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ۔ فوٹو:فائل

 کراچی: فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1559 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 90300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر77418 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی  قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔