- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
نوازشریف صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے،شہبازشریف
لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کا علاج جاری ہے، آج بھی ان کا طبی معائنہ ہوگا، قوم سے درخواست ہے کہ وہ دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحتیابی عطا کریں اور وہ خیریت سے وطن واپس آئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے رانا ثناء اللہ سے متعلق انتہائی تضحیک آمیز باتیں کیں، وہ مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر اور قابل احترام شخص ہیں، عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ یو ٹرن پر یقین نہیں رکھتے، وہ عمران خان کی طرح غلط بیانی نہیں کرتے عمران خان نے ان کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے میں نہیں چاہتا کہ کوئی عمران خان صاحب کو بھی ایسے الفاظ سے پکارے۔
میاں نوازشریف کا علاج جاری ہے.قوم سے درخواست ہے کہ وہ دعاکریں اللہ تعالٰی انہیں مکمل صحتیابی عطا کریں اور وہ خیریت سے وطن واپس آئیں.عمران خان نے رانا ثناءاللہ سے متعلق تضحیک آمیز باتیں کیں.عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے@CMShehbaz pic.twitter.com/A5uwopbRMH
— PML(N) (@pmln_org) January 24, 2020
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔