- بچوں کو جینے دیجئے
- بابر اعظم کے بھائی کی ایچ پی سی میں پریکٹس موضوع بحث
- ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست
- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
- سانپ کے زہر کو غیر مؤثر کرنے والا مرکب دریافت
- دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی
- میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان
- چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی، دلچسپ ویڈیو وائرل
- مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
- 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے، عمران خان
- سعودی عرب میں 19 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
اسد ملک کی مختصر فلم ’’آئی ایم سوری نور‘‘ مکمل، جلد ریلیز ہوگی

اداکار اسد ملک نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر فلموں کی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو : فائل)
لاہور: اداکار اسد ملک نے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر فلموں کی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پہلی فلم’’ آئی ایم سوری نور‘‘ مکمل ہوگئی جسے جلد نشر کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس شارٹ فلم کو نہ صرف اسد ملک نے پروڈیوس کیا ہے بلکہ اس کے رائٹر بھی وہ خود ہیں تاہم ڈائریکشن سید حسنین عباس نے دی ہے۔ اس شارٹ فلم میں حال ہی میں زیادتی کا شکار ایک بچی کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔
اسد ملک اور حسنین حیدر نے ایک غیر رسمی ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’’آئی ایم سوری نور‘‘ میں ان محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے بچیاں اغوا، قتل اور زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں جس میں ہم نے برائی دکھانے کی بجائے معاشرے کے برے کردار دکھائے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر حسنین عباس نے بتایا کہ یہ شارٹ فلم نہ صرف مختلف چینلز پر دکھائی جائے گی بلکہ اسے اسکول، کالج اور اسٹریٹ تھیٹر کے ذریعے ہر جگہ دکھایا جایا گا اور پاکستان کے بعد اسے بین الاقوامی فیسٹیول میں بھی بھیجا جائے گا جب کہ اسد ملک نے بتایا کہ شارٹ فلم کی ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔
ڈائریکٹر سید حسنین عباس نے بتایا کہ کہ فلم کا ٹیزر چند روز پہلے ریلیز کیا گیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ اسد ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلم کا ٹائٹل سانگ بھی گایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔