- لاہور قلندرز کا ’’گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ‘‘ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
- شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ سے متعلق وائرل تصویر جعلی ہے، پولیس
- اسلام آباد میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم
- پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ سال فراہم کردی جائے گی، وفاقی وزیر
- شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت تشویشناک، بہن نے تصدیق کردی
- کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا
- عماد اور ملک کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ کپتان نے وجہ بتا دی
- بھارت میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا
- عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی ابھی تک تردید نہیں کی، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو قانونی نوٹس
- بھارت میں جعل سازی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی خاتون اہلکار کی پر اسرار موت
- شقی القلب شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے دریائے راوی میں بہا دیے
- زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے، اسٹیٹ بینک
- کراچی میں داماد نے جائیداد کے تنازع پر ساس کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
- سوات میں طالبان کی موجودگی کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف
- خیبرپختونخوا کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں، سراج الحق
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان
- قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کیلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور
- کابل میں خودکش حملہ، افغان طالبان کے اہم رہنما جاں بحق
- لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بچھڑے 6 برس بیت گئے
گیدڑ ہی سہی، میدان چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، مصباح

ہر کوئی جانتا ہے کہ میدان میں کیا ہوا، انفرادی کھیل کا الزام درست نہیں، کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر لوگ مجھے گیدڑ کہتے ہیں تو پھر میں ’ گیدڑ ‘ ہی سہی ، میدان چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا۔
میں مڈل میں گیدڑ کی طرح ہی دبائو کا سامنا کرنے کو بہترین خیال کرتا ہوں، لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ میدان میں کیا ہوا ہے، سال میں 1700 رنز بنانے کے باوجود انفرادی کھیل پیش کرنے کا الزام درست نہیں، جتنی ہمت ہے اس کے مطابق گرین شرٹس کیلیے کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، لاہور آمد پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ مصباح نے کہا کہ 50 اوورز کے میچ میں بیٹسمین 200 سے زیادہ رنز نہیں بنا پا رہے بلکہ پورے اوورز بھی نہیں کھیل پا رہے،کہیں چھ بیٹسمینوں سے10 رنز نہیں بن رہے تو کبھی وہ 36 گیندوں پر42 اسکور کرنے میں بھی ناکام رہتے ہیں، اس طرح کی کارکردگی سے انٹرنیشنل میچز نہیں جیتے جا سکتے۔ دلبرداشتہ کپتان نے کہا کہ جونیئر تو جونیئر سینئر کھلاڑیوں نے بھی جیسا کھیل کھیلا وہ سب نے دیکھا، یقینا سلیکٹرز اور کرکٹ بورڈ نے بھی یہ ضرور دیکھا ہوگا۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس سلیکٹرز کو نظر آ رہی ہے، کسی کھلاڑی کی پرفارمنس پر بحث نہیں کروں گا۔ بورڈ دیکھ رہا ہے وہی بہتر فیصلہ کریگا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ مایوس نہیں ہیں، ان لوگوں کو آنکھیں کھول لینی چاہیے جو اس سال 17 سو رنز اسکور کرنے کے باوجود ان پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ٹیم کے لیے نہیں کھیلتے۔مصباح نے واضح کیا کہ وہ میدان نہیں چھوڑیں گے بلکہ جتنی میری ہمت ہے اس کے مطابق میں پاکستانی ٹیم کیلیے کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق مصباح نے کہاکہ اگر لوگ مجھے گیدڑ کہتے ہیں تو پھر میں ’ گیدڑ ‘ ہی سہی ، میدان چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا، میں مڈل میں گیڈر کی طرح ہی دبائو کا سامنا کرنے کو بہترین خیال کرتا ہوں، لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ میدان میں کیا ہوا ہے، پاکستانی کپتان پر نجی ٹی وی پروگرام پر سابق کپتان محمد یوسف اور پیسر شعیب اختر نے شدید تنقید کی تھی، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح کا انداز قیادت ’ بے جان‘ ہے، اس میں جارحانہ پن کا فقدان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔