جان لیوا کرونا وائرس پاکستان پہنچنے کا خدشہ، ملتان میں چینی باشندہ اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2020
چینی شخص کو آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، ذرائع . فوٹو : فائل

چینی شخص کو آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، ذرائع . فوٹو : فائل

ملتان: جان لیوا کرونا وائرس کے شبہ میں چینی شخص کو نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں 40 سالہ چینی باشندے فینگ فین کو کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اسے آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چین کو متاثر کرنے والا کرونا وائرس امریکا میں تیار ہوا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی شخص  انڈسٹریل اسٹیٹ میں پراجیکٹ پر کام کررہا تھا اور چند روز قبل چائنہ کے شہر (ووہان) سے واپس لوٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :کرونا وائرس ہے کیا؟

واضح رہے چائنہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہےاور 830 افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔ کروناوائرس کےزیادہ ترکیسزچین کےشہر ووہان میں سامنےآئےہیں جس پر حکام نے ووہان اورقریبی شہروں سےلوگوں کےباہرجانے اور باہر والوں کے اندر داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔