ٹی 20 میں زیادہ رنز، تمیم اقبال نے شکیب سے ملکی ریکارڈ چھین لیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2020
لیفٹ ہینڈڈ اوپنر نے مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں1595رنز کے ساتھ بنگلادیش کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا۔ فوٹو: فائل

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر نے مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں1595رنز کے ساتھ بنگلادیش کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  تمیم اقبال نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے کا بنگلہ دیشی ریکارڈ شکیب الحسن سے چھین لیا۔

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر نے جمعے کو پاکستان سے سیریز کے پہلے مقابلے میں 39  کی اننگز کھیلی، یوں انھوں نے مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں1595رنز کے ساتھ بنگلادیش کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا، تمیم اقبال اب تک 72 میچز میں 23.80 کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 117.1 رہا ہے، وہ اب تک 6 ففٹیز اور ایک سنچری بھی اپنے نام کرچکے۔

شکیب الحسن اب 1567رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے، محمود اللہ 1449رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، وہ پاکستان سے میچ میں 19 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔