انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر اعتراض کر دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 25 جنوری 2020
پچ کسی طور بھی مختصر فارمیٹ کیلیے موزوں نہیں تھی، سابق کرکٹرز۔ فوٹو: فائل

پچ کسی طور بھی مختصر فارمیٹ کیلیے موزوں نہیں تھی، سابق کرکٹرز۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پچ پر اعتراض کر دیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق انضمام الحق اور راشد لطیف نے کہا کہ پچ کسی طور بھی مختصر فارمیٹ کیلیے موزوں نہیں تھی، انضمام الحق نے کہا کہ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھ رہے ہیں، لوگ چوکے اور چھکے دیکھنے کیلیے آتے ہیں،میں کیوریٹرزسے درخواست کرتا ہوں کہ فارمیٹ کے مطابق بہتر پچز بنائیں جن پر 200 رنز بن سکیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ موسم سرما میں اچھی پچز بنانا مشکل ہوتا ہے، آگے پی ایس ایل بھی آرہی ہے، اگر پی سی بی کوشش کرے تو ایسی پچز بنائی جا سکتی ہیں کہ جن پر 170تک رنز بن سکیں، 141ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے بہت کم ٹوٹل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔