سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 جنوری 2020
سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019 کے جبکہ ایک 2020 کا ہے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو۔ فوٹو: فائل

سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019 کے جبکہ ایک 2020 کا ہے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ کے ضلع قمبر اور دادو میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے جو کہ گزشتہ سال 2019 کے کیس ہیں، جبکہ ضلع سجاول میں بھی ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا جو کہ رواں سال سندھ کا دوسرا پولیو کیس ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019 کے جبکہ ایک 2020 کا ہے۔

سندھ کے ضلع کمبر کا رہائشی 8 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جسکا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا، بچے نے پولیو کے حفاظتی ٹیکے نہیں لیے تھے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ بچے نے 7 پولیو کی خوراک لی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔