وزیر اعظم عمران خان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے، زرتاج گل

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2020
ساری دنیا کو پتا ہے کہ وزیر اعظم  کسی بحران میں چل کر آتے ہیں، زرتاج گل فوٹو: فائل

ساری دنیا کو پتا ہے کہ وزیر اعظم کسی بحران میں چل کر آتے ہیں، زرتاج گل فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کو طلسماتی شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ وزیر اعظم کی شخصیت کی مداح سرائی کررہی ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جہاں تک وزیراعظم کی بات کی جائے تو وہ انتہائی کرشماتی شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی چال ڈھال میں بڑا رعب و دبدبہ ہے اور ساری دنیا کو پتا ہے کہ وہ کسی بحران میں چل کر آتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مسکراہت بڑی قاتل ہے اور ان کی شخصیت کا اتنا رعب دبدبہ اور کرشما ہوتا ہے کہ اگر ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے تو انہیں دیکھ کر وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔