- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سنگِ مرمر سے تراشا ہوا... ’’سر پھاڑ‘‘ تکیہ
میلان: خبردار! یہ تکیہ جتنا خوبصورت نظر آتا ہے، اتنا ہی خطرناک ہے۔ اگر آپ تھکے ہارے کہیں سے آئے ہیں تو آرام کی غرض سے اس تکیے پر اپنا سر نہ دے ماریئے گا ورنہ آپ کا سر پھٹ بھی سکتا ہے؛ کیونکہ یہ تکیہ نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشا ہوا، تکیے کا مجسمہ ہے جو دیکھنے میں بالکل اصلی تکیے جیسا نظر آتا ہے۔
ناروے کے ماہر مجسمہ ساز ہاکون اینتون فیگراس کو مختلف انسانوں اور چیزوں کے مجسمے بناتے بناتے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ الگ کرکے دیکھا جائے، چنانچہ انہوں نے سنگِ مرمر (سفید پتھر) کو اس انداز سے تراشنا شروع کر دیا کہ وہ دور سے دیکھنے پر سفید اور نرم و ملائم تکیے کی طرح دکھائی دینے لگے۔
ہاکون اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ بعض لوگ ان کے بنائے ہوئے ’’پتھریلے تکیوں‘‘ کو چھو کر دیکھتے ہیں اور تب کہیں جاکر انہیں یقین آتا ہے کہ یہ اصلی تکیے نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشے ہوئے، تکیوں کے بُت ہیں۔
اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو صرف 21 سیکنڈ کی یہ یوٹیوب ویڈیو خود دیکھ لیجئے:
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔