باپ نے غربت کے باعث 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر ماردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2020
لاش کو قبضہ میں لے کر باپ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس فوٹو: فائل

لاش کو قبضہ میں لے کر باپ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس فوٹو: فائل

قصور: نواحی گاؤں میں ایک باپ نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو خود ہی مار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی 8 ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش صحن میں دفنا دی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کی ہی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اکثر بیمار رہتی تھی اور باپ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کراسکتا تھا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔