- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی، 3 نوجوان شہید
سری نگر: بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ حریت قیادت نے کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے جس پرقابض بھارتی فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی کی ہے۔
بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل سے نام نہاد سیکولر ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ خو د کو جمہوریت کا چیمپئن کہلوانے والا بھارت حق آزادی دینے سے انکاری اور کشمیریوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے سے محروم رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور تاحال وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، ذرائع آمد و رفت مفقود، جان بچانے والی داؤں کی قلت اور اجناس کا فقدان ہے۔ تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود غیور کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔