- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، بابراعظم
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بھی پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں۔ شعیب ملک نے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی ۔ اب محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ، بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس جیت کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔
بابراعظم نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں جس سے ہم سب کے اعتماد میں اصافہ ہوا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بہترین پر فارم کرنے کی خوشی ہے، کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے واضح کیا کہ ورلڈکپ سے پہلے ابھی پی ایس ایل فائیو میں پرفارمنس پر سب کی نظر ہوگی، پی ایس ایل کے بعد ہم بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان باولرز کی عمدہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے، پہلے میچ کی نسبت دوسرے میچ میں پچ بہت اچھی کھیلی۔ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا افسوس رہا تاہم دوسرے میچ ایک اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔