بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2020
بھارتی فوج کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔