سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 جنوری 2020
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے پر مستحکم رہی ۔ فوٹو : فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے پر مستحکم رہی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1572 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر91000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 78018 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی  قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔