سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 12 گھنٹے کیلیے کھل جائیں گے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 جنوری 2020
کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے، ایس ایس جی سی (فوٹو: فائل)

کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے، ایس ایس جی سی (فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ بندش کے بعد اتوار کی صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔