یکم جمادی الثانی پیر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 جنوری 2020
چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی (فوٹو : فائل)

چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا یکم جمادی الثانی پیر27 جنوری کو ہوگی۔

جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدرات میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال، مولانا محمد صابر نورانی، علامہ سید علی کرار نقوی اور ڈائریکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی جبکہ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے۔

جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان بھر میں صوبائی و ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود یا غبار آلود رہا اور ملک بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ جمادی الثانی 1441 ہجری پیر 27 جنوری 2020ء کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔