- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں، محمد حفیظ
لاہور: محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد خوش ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ میرے پاس پاکستان کی فتح میں کردار ادا کرنے کا اچھا موقع تھا، میچ جتوانے کی خوشی ہے ، جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا اور جوں ہی موقع ملا میں نے پرفارم کیا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم انتظامیہ اور آفیشلز سے کو پیش کش کی تھی کہ اگر میری جگہ نہیں بنتی تو بتادیں، اگر معاملات پر سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے لیا جائے تو معاملات بہتر ہوجاتے ہیں، پہلے میچ میں شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی پر بہت خوشی ہوئی اور دوسرے میچ میں کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد خوش ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ کھلاڑی جب تک فٹنس اور پرفارمنس دے رہا ہو تو اسے ٹیم میں رہنا چاہیے جب کہ 29 جنوری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہے ، پر امید ہوں ٹیسٹ کلیئر کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔