عمر اکمل کے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کا گانا گانے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2020
 عمر اکمل کی بے سری آواز سن کرہی دانش کی ڈرامے میں موت واقع ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

عمر اکمل کی بے سری آواز سن کرہی دانش کی ڈرامے میں موت واقع ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

کراچی: قومی کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مقبول ترین ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کا او ایس ٹی اوریجنل ساؤنڈ ٹریک گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گزشتہ روز ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی موت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ ڈرامے کی آخری قسط میں دانش کی موت پر بہت سے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سیاستدانوں کے بھی دلچسپ تبصرے

ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے وہ مقبولیت حاصل کی کہ اس ڈرامے کا سحر پاکستانیوں سمیت سیاسی وزرا پر بھی طاری ہوگیا جب کہ کرکٹر بھی اس کے جادو سے بچ نہیں پائے۔ قومی کھلاڑی عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈرامے کا او ایس ٹی گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین عمر اکمل کے گانے کو سراہ رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی بے سری آواز سن کرہی دانش کی ڈرامے میں موت واقع ہوگئی۔

صرف عمر اکمل ہی نہیں سابق کرکٹر دانش کنیریا پر بھی سوشل میڈیا پر کئی مزاحیہ پوسٹس وائرل ہورہی ہیں۔ لوگ ڈرامے کے مرکزی کردار ’’دانش‘‘ اور دانش کنیریا کے نام کے حوالے سے میمز بنارہے ہیں ۔ ایک صارف نے مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ لکھا ہوا تھا’’دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  ’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر ہے‘، میرے پاس تم ہو کے اختتام پر وائرل پوسٹس

حالانکہ یہ ایک مزاحیہ پوسٹ تھی لیکن سابق کرکٹر دانش کنیریا اس پوسٹ کو لے کر سنجیدہ ہوگئے اور نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کیا بکواس ہے؟مسٹر چوٹانی میں زندہ ہوں۔ مجھے معلوم نہیں ہے اگر یہ پوسٹ سچ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔