محمد حفیظ کا مذاق اڑانے پر شرمندہ ہوں، جنوبی افریقن بولر ڈیل اسٹین

ویب ڈیسک  جمعرات 14 نومبر 2013
 پہلے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ڈیل اسٹین کی بال پر آؤٹ ہوگئےتھے جس ڈیل اسٹین کی ہنسی نکل گئی تھی  فوٹو؛اے ایف پی

پہلے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ڈیل اسٹین کی بال پر آؤٹ ہوگئےتھے جس ڈیل اسٹین کی ہنسی نکل گئی تھی فوٹو؛اے ایف پی

دبئی: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا مذاق اڑانے پر شرمندہ ہوں۔

اپنے ایک بیان میں ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ ٹی 20 کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد میں نے جو کچھ کیا وہ بے وقوفانہ حرکت تھی، میں خود نہیں جانتا کہ میں نے ایسی حرکت کیوں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح نہیں ہنسنا چاہئے تھا اس وقت جو کچھ ہوا میں اس پر شرمندہ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ڈیل اسٹین کی بال پر آؤٹ ہوگئےتھے جس ڈیل اسٹین کی ہنسی نکل گئی لیکن اور وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی ہنسی کو دبانے کی کوشش کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔