امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2020
سگنل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

سگنل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے فیصل چوک پر سنگل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والے دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے خاتون جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کی گاڑی ایک پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی میں موجود سفارتکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔