مہوش میرے لئے کیریئر کا مشکل ترین کردار تھا، عائزہ خان

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2020
عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے۔

عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے۔

 کراچی:  اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مہوش کے کردار سے متعلق کہا کہ یہ میرے کیریئر کا مشکل ترین کردار تھا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ گزشتہ روز اختتام پذیر تو ہو گیا لیکن اس ڈرامے کے دیکھنے والوں میں ہمیشہ کے لئے گھر کر گیا ہے۔ سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹ پر اس ڈرامے کے چرچے ہیں۔ ہر کوئی بس اسی ڈرامے پر تبصرہ کرتا نظر آرہا ہے۔

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی مقبولیت کی وجہ ڈرامے کی کہانی نہیں کیوں کہ کہانی کے حوالے سے ہمایوں سعید پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ کہانی بلکل نئی نہیں بلکہ روایتی اور عام سی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامے کے بول اور اداکاری نے شائقین پر سحر سا طاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی لاجواب اداکاری نے لوگوں کو ڈرامے کی آخری قسط سنیماؤں میں جا کر دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سیاستدانوں کے بھی دلچسپ تبصرے

پاکستان بھر سے داد سمیٹنے والی عائزہ خان بھی مہوش کے کردار پر خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے کوئے کہا کہ گزشتہ رات مہوش کی اسکرین پر آخری رات تھی، آج میں اپنے فنی کیریئر کے مشکل ترین کردار کو خیرباد کہنے لگی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔