موٹروے پرچالان ہونے پروزیرلائیواسٹاک پنجاب سلطان ہارون آپے سے باہر،اہلکاروں کو دھمکیاں

ویب ڈیسک  جمعرات 14 نومبر 2013
موٹروے پولیس نے وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہارون سلطان   پر گاڑی تیز چلانے پر 750 روپے چالان کیا، فوٹو:فائل

موٹروے پولیس نے وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہارون سلطان پر گاڑی تیز چلانے پر 750 روپے چالان کیا، فوٹو:فائل

محسن وال: قانون کبھی کبھار پاکستان میں بھی حرکت میں آجاتا ہے اورجس کا خمیازہ وزیرلائیواسٹاک پنجاب سلطان ہارون کو بھی بھگتنا پڑا لیکن موصوف قانون پر عملدرآمد کی پابندی کرانے پر آپے سے ہی باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق  وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہارون سلطان  موٹر وے پر گاڑی تیز چلانے پر 750 روپے چالان کردیا گیا، موٹروے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر  وزیرموصوف کی گاڑی کو جب روکا تو وہ آپے سے ہی باہر ہوگئے اورچالان بھرنے کے بجائے اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں، تاہم موٹروے  پولیس کے اہلکار بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اوران کی گاڑی کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک انہوں نے چالان نہیں بھردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔