بلوچستان میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2020
لیویز نے موقع پر پہنچ كر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں كو اسپتال منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

لیویز نے موقع پر پہنچ كر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں كو اسپتال منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

خضدار / بولان: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور بولان میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں 40 كلومیٹر جنوب میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی اورآئل ٹینكر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پشین كے رہائشی 2 بہنوں اور بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں آسمہ بی بی، سمیرہ بی بی، انعام اللہ اور ڈرائیور فدا محمد شامل ہیں۔

واقعے كی اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ كر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں كو خضدار اسپتال منتقل كیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ادھر ضلع بولان كے علاقے لمجی میں مزدا ٹرک كی ٹكر سے موٹر سائیكل پر سوار اعجاز احمد اور اس كی اہلیہ مائی بانو جاں بحق ہوگئے جو سبی كے رہائشی تھے۔ لیویز نے ٹرک ڈرائیور كو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔