- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
- محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
- افغانستان کو نئے پاکستانی ٹیلنٹ کا خوف ستانے لگا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی شدت کی بارش سے موسم خوشگوار
اندرون سندھ آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا
لوگ مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور، فلور ملوں کے اسٹال پر ناقص آٹے کی فراہمی،2012 کے رمضان پیکیج کے تھیلے بیچے گئے۔ فوٹو : فائل
کوٹری / ٹنڈو الہ یار: اندرون سندھ آٹے کا بحران برقرار ہے۔لوگ مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
کوٹری المدینہ چوک پر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر 5 فلور ملوں کوآٹا سستا بیچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر باقاعدہ اسٹال لگایا گیا مگر وہ اسٹال ایک دن بعد ہی بند کر دیے گئے۔اس کے بعد روزانہ ہر فلور ملز 10 کلو کے 500 تھیلے المدینہ چوک پر 400 روپے فی تھیلہ فروخرکرتی ہے۔ اسٹال پر غیر معیاری، بھوسے کی آمیزش اور 2012 کے رمضان پیکیج آٹے کے تھیلوں کی فروخت پر غریب شہریوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر سہیل گولارچی اور دیگر نے بتایاکہ گزشتہ روز دیے گئے آٹے کے تھیلے پر 2012کا رمضان پیکیج واضح طور پر تحریر تھا جبکہ کئی تھیلوں میں گندم کے بھوسے کی ملاوٹ بھی سامنے آئی۔یہ غریب لوگوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم بس اسٹاپ پرقائم کردہ سرکاری اسٹال پر 43 روپے کلو فروخت کیا گیا۔
دوسری جانب شوگر ملوں نے گٹھ جوڑ کرکے گنے کے 310 کے ریٹ کو کم کرکے195 روپے فی من کردیاہے جس پرآبادگاروں نے گنے کی کٹائی روک دی ہے ۔
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں گنے کے 310 روپے من نرخ دینے کا آسرا دے کرکٹائی کرائی گئی اب اچانک ریٹ کم کردیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔