کورونا وائرس، سی پیک پرکام کرنے والوں کیلیے خصوصی اقدامات شروع

نمائندہ ایکسپریس  پير 27 جنوری 2020
ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلیے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کاؤنٹرزکے ساتھ سپیشل کاؤنٹر زبھی بنائے جائیں،آئی جی پنجاب۔ فوٹو: فائل

ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلیے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کاؤنٹرزکے ساتھ سپیشل کاؤنٹر زبھی بنائے جائیں،آئی جی پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین ، سرمایہ کاروں اور شہریوں سمیت سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ عمر شیخ کوجاری ہدایات میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے تمام چینی شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلیے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کاؤنٹرزکے ساتھ سپیشل کاؤنٹر زبھی بنائے جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔