ایران کے مسافر بردار طیارے کی مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  پير 27 جنوری 2020
پائلٹ نے شاہراہ پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرا دی، فوٹو : سوشل میڈیا

پائلٹ نے شاہراہ پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرا دی، فوٹو : سوشل میڈیا

تہران: ایران میں ایک مسافر بردار طیارے کو مصروف شاہراہ کے بیچوں بیچ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو فوٹیج مشہد شہر کی ایک مرکزی شاہراہ کی ہے جس پر ایرانی طیارہ گرا ہوا اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو باہر نکال رہے ہیں۔

اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ایرانی طیارے میں 130 مسافر سوار تھے، طیارے کو خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا تھی، رن وے دور ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو سڑک کے بیچوں بیچ لینڈنگ کرا دی۔ ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔